Ad Code

Responsive Advertisement

Secularism Kia Hay?



سیکولرزم Secularism کیا ہے

            سیکولر زم کو اگر ایک الگ دین کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہے کیونکہ اس میں کسی مذہب کے دین کو اس سے الگ کر دیا جاتا ہے اور اس مذہب کو سیکولرائز یعنی بے دین کر دیا جاتا ہے۔ دین سے مراد مکمل نظام زندگی ہے جیسے اسلام جو کہ مذہب بھی ہے اوردین بھی یعنی مکمل معاشرتی، حکومتی،معاشی نظام بھی ہے جو کے انسانوں کے لئے اللہ کا بنایا ہوا ہے اور اگر اسلام کو سیکولر کردیا جائے تو اس میں صرف Rituals رہ جاتے ہیں یعنی نماز،روزا،حج،نکاہ پڑہانا وغیرہ اور اسلام کا دین یعنی ’’قانون اور حکومت کا نظام،خرید و فروخت کا نظام، لوگوں کے معاملات اور رہنے سہنے کانظام،اور عدالتی نظام‘‘ سیکولر ہوجائیں گے یعنی یہودیوں اور West (جو کہ تمام تر سیکولر عیسائی ممالک پر مشتمل ہے) ان کہ بنائے ہوئے نظام کے مطابق ہو جائیں گے اور اس سیکولر نظام میں یہودیوں کو بہت سے فوائد حاصل ہیں۔ آج کے دور میں پوری دنیا میں جتنے ممالک ہیں چاہے عیسائی ،ہندو،مسلمان جو بھی ہوں ان کا دین سیکولر ہوچکا ہے جبکہ اللہ کا قرآن میں مسلمانوں کو یہ حکم ہے کہ مکمل دین اللہ ہی کا ہونا چاہیے اور جو لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوں اور آدھے دین پر عمل کرنے والے اور آدھے کا کفر کرنے والے ہوں تو ان کو اللہ نے اپنے عذاب کی وعید سنائی ہے قرآن میں بار بار اس معاملے کا ذکر آتاہے کہ:

’’ تو کیا تم کتاب (شریعت) کے ایک حصے کو تو مانتے ہو اور ایک کو رد کرتے ہو تو جو لوگ بھی تم میں سے یہ طرز عمل اختیار کریں گے ان کی سزا اس کے سوا اور کیا ہے کہ دنیا کی زندگی میں وہ ذلیل و خوار کردیئے جائیں اور قیامت کے دن شدید ترین عذاب میں جھونک دیئے جائیں گےاور اللہ ان حرکات سے بے خبر نہیں جو تم کررہے ہو [سورۃالبقرا :۸۵] ‘‘

 ’’ حکم Order صرف اللہ ہی کا ہے [یوسف:۴۰]‘‘

 ’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے داخل ہوجاو [البقرا:۲۵۸]‘‘

 ’’بے شک اللہ کے یہاں دین صرف اسلام ہی ہے [عال عمران: ۱۹]‘‘ ۔

اگر ہم اپنے ملک پاکستان کو ہی دیکھ لیں تو یہاںپر جتنی بھی بڑی سیاسی پارٹیاں ہیں ان کے عقائد سیکولرزم پر مبنی ہیں چاہے وہ تحریک انصاف ہو یا مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ق ہو یا جو بھی ہو یہ سب سیکولر سیاسی پارٹیاں ہیں اور یہ سیکولرزم، سرمایہ داری اور سیکولر جمہوریت کے تحت برسر اقتدار آتی ہیں اور پاکستان کی پوری تاریخ میں کوئی بھی اسلام پسند مذہبی پارٹی کبھی بھی برسر اقتدار نہیں آئی اور ایسا کیوں ہے اس کے بارے میں ہم انشاء اللہ آگے جاکے نیو ورلڈ آرڈر کے مطالعہ کے دوران جانیں گے۔ اور آج کے دور میں تمام مسلمان ممالک میں صرف دو ملک ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ملکوں میں ایک مکمل اسلامی حکومتی،معاشی،معاشرتی نظام قائم کیاہے اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں جو ( ۱۵ اگست ۲۰۲۱ میں امریکہ اور نیٹو کی فوج کو بیس سالا جنگ کے ذریعہ شکست اور ان کی بٹھائی سیکولر حکومت کا تختہ الٹا کر ’’عمارت اسلامی افغانستان‘‘) اور (۱۱ فروری ۱۹۷۹ میں آیت اللہ خومینی کے ایرانی انقلاب میں مظاہروں اور جلوسوں کے ذریعہ کہ جس میں چار ہزار سے زائد انقلابیوں نے فوج اور پولیس کی گولیوں سے اپنی جانوں کا نظرانا پیش کر کے سیکولر بادشاہت کا تختہ الٹا کر ’’ایران‘‘)یہ دو ملک ہیں جن میں ایک ملک سنی اسلام جب کے دوسرا شیعہ اسلام پر مشتمل ہے۔ ایران جو کہ ایک شیعہ اسلامی ملک ہے اور ان کا عقیدہ کچھ اعتبار سے ٹھیک نہیں ہے اور ان کے اسلامی Political thought میں بہت سی خرابیاں اور گمراہیاں ہیں خاص طور پر اماموں کے مرتبے کے حوالے سے جو ان کے نظریات ہیں وہ شرک کے قریب تر ہیں اور کچھ بدعات بھی ہیں مثلاً ماتم اور دیگربدعات وغیرہ۔ لیکن شیعہ اور سنی قرآن میں  کوئی فرق نہیں ہے اور جو فقہ ہے یعنی Islamic law ہے اس میں بھی کوئی خاص فرق نہیں ہے بلکہ اتنا ہی فرق ہے جو مختلف سنی مسالک جیسے حنفی، مالکی، شافعی، حمبلی فقہوں میں ہے میرے خیال میں ہوسکتا ہے اللہ ان پر اس کے دین کو غالب کرنے کی وجہ سے مہربان ہوجائے اور وہ آگے جاکے کسی تجدید کے ذریعہ اپنے عقیدے میں سے باطل چیزیں ختم کردیں اور اگر ایسا ہو گیا تو اسلام میں یہ جو شیعہ سنی کی تقسیم ہے جو کہ ایک الگ فتنہ ہے یہ ختم ہوجائے گا۔ البتہ یہ دونوں نان سیکولر None Secular اسلامی ملک ہیں یعنی مکمل اسلام کو نافذ کرنے والے اور اس پر عمل کرنے والے ملک ہیں۔

 

[دین اور مذہب کے موضوع پر تفصیل سے جاننے کہ لئے ڈاکٹر اسرار حمد کی کتاب مطالبات دین کے باب ’’اقامت دین‘‘ کا مطالعہ مفید رہے گا۔ اور اس کے علاوہSecularism کی ڈیفنشن آپ کسی بھی ڈکشنری یا انٹر نیٹ پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اورسنی اسلام اور شعیہ اسلام میں کیا فرق ہےاور ایران میں کونسا شعیہ اسلام ہے اس پر ڈاکٹر اسرار احمد کا ’’کیا ایرانی انقلاب اسلامی انقلاب ہے‘‘ نامی ایک آڈیو لیکچر ہے جو تین پارٹس پر مشتمل ہے اس کا مطالعہ کیجئے۔]


Taqdeer Aur Dajjaliat PDF Book

By:Amjad Siddiq Kohistani
Download

Post a Comment

0 Comments