علمی اعتبار سے فوری طور پر کرنے کے کام
> قرآن شروع سے پرھنے کے ساتھ ساتھ یا اس سے پہلے قرآن میں ان سورتوں اور آیات کی تفسیر کا مطالعہ فوری طور پر کریں: (۱) سورۃ الکہف، (۲) سورۃ العصر، (۳) سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۱۷۷، (۴) سورۃ القمان، (۵) سورۃ البقرا کی شروع کی ۲۹ آیات، (۶) سورۃالنساء آیت نمبر ۹۳ اور ۹۴، (۷) سورۃ المائدہ آیت ۵۱ تا ۵۶۔ یہ کچھ اہم اور چھوٹی سورتیں اور آیات ہیں جن کے بارے میں آج کے دور میں ہر مسلمان کو پتا ہونا چاہیے۔
> ڈاکٹر اسرار احمد کے ’’منتخب نساب‘‘ کا مطالعہ ضرور کریں اس پر ان کے الحدا ورژن کی آڈیو اور وڈیو بیانات اور پی ڈی ایف انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔
> احادیث کی کتابوں میں ’’سحی بخاری، سحی مسلم اور سنن ابن ماجہ‘‘ کی کتاب الفتن کے باب کا مطالعہ کرنا شروع کریں۔
> بیان القرآن(ڈاکٹراسراراحمد)، اربعین نووی(ڈاکٹر اسرار احمد)، خطبات خلافت اور رحیق المختوم(صفی الرحمٰن مبارک پوری) کے مطالعے کے ساتھ اگر وقت ملے تو کچھ وقت نکال کر ڈاکٹر اسرار احمد کی ان کتابوں کا مطالعہ کیجئے:
■ مطالبات دین،
□ دینی فرائض کا جامع تصور،
■ حقیقتِ ایمان،
■ حقیقت و اقسام شرک،
■ نبی اکرمﷺ کا مقصد بعثت،
■ اسوہ رسولؐ،
■ رسول انقلاب کا طریق انقلاب،
■ حقیقت تصوف،
■ دعوت رجوع الی القرآن کا منظر و پس منظر،
□ برعظیم پاک و ہند میں اسلام کے انقلابی فکر کی تجدید و تعمیل اور اس سے انحراف کی راہیں،
□ جہاد بالقرآن اور اس کے پانچ محاذ،
■ جہاد فی سبیل اللہ،
□ منہج انقلاب نبویﷺ ،
■ اسلام اور پاکستان،
□ موجودہ عالمی حالات میں اسلام کا مستقبل،
□ پاکستان کے وجود کو لاحق خطرات و خدشات اور بچاو کی تدابیر،
■ سابقہ اور موجودہ مسلمان امتوں کا ماضی حال اور مستقبل اور مسلمانان پاکستان کی خصوصی ذمہ داری،
□ استحکام پاکستان،
□ علامہ اقبال اور ہم،
□ مذہبی جماعتوں کے باہمی تعاون کے ضمن میں تنظیم اسلامی کی مساعی،
■ قرآن حکیم اور ہماری زمہ داریاں،
□ اسلام کا نظام حیات (اسلامی نظام کی مکمل تفصیل)،
> اور آج کے دور میں ایک اسلامی احیائی و انقلابی جماعت کیسی ہونی چاہیے اس بارے میں معلومات کے لیے ان کتابوں کا مطالعہ کیجئے:
(1)تعرف تنظیم اسلامی،
(2)اسلام کی نشاۃ ثانیہ،
(3)عظم تنظیم،
(4)تنظیم اسلامی کا تاریخی پس منظر،
(5)حساب کم و بیش،
(6)تحریک جماعت اسلامی۔
ان تمام عنوانات سے ان کے وڈیو اور آڈیو بیانات بھی ہیں جو یوٹیوب پر با آسانی دستیاب ہیں۔
> ڈاکٹر ذاکر نائک کے لیکچرز سے بھی استفادہ کرنا بہت مفید ہےیوٹیوب پر ان کے بےشمار لیکچرز اور مناظرے اردو اورانگریزی میں موجود ہیں خاص طور پر ان کا انگریزی میں ایک لیکچر ہے Is The Quran God’s Word جس میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ قرآن اصل میں اللہ ہی کا کلام ہے اس لیکچر کے بعد سوال اور جواب کے سیشن میں کچھ غیر مسلم کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کا Muhammad p.b.u.h In Various World Religious Scriptures نامی ایک لیکچر ہے جس کا موضوع ’’دنیا کے مذہبی کتابوں میں آخری زمانے میں محمدﷺ کے آنے کی پیشنگوئیاں ہے‘‘ اور ان کا Terrorism & Jihad An Islamic Perspective نامی ایک لیکچر ہے جو کے بہت ہی قابل تعریف لیکچر ہے۔ اور اس کے علاوہ ان کے وڈیوز جس میں عیسائیوں، ہندووں اور ملہدوں Athiests کے ساتھ ان کے جو بحث و مباحث ہیں وہ کافی قابل قدر ہیں ۔
> نماز کا ترجمہ سیکھیں اور ہمیشہ نماز سمجھ کر توجہ اور عاجزی کے ساتھ پڑھیں۔ نماز اللہ کی یاد کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ نماز میں اللہ سے مخاطب ہو کر کیا کہہ رہے ہیں۔اور قرآن انسان کے لئے اللہ کی طرف سے انسٹرکشن مینول Instruction Manual ہے جیسا کے ہر قسم کی نئی ڈیوائس کے ساتھ ایک انسٹرکشن مینول ہوتا ہے اور وہ اس کے مطابق چلتا ہے۔

0 Comments