غیب پر ایمان سے متعلق چند باتیں
جو لوگ غیب پر ایمان نہیں رکھتے ان کو یہ سوچنا چاہیے کہ اسی مٹیریلسٹک دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں جن کو انسان نا تو دیکھ سکتا ہے نا محسوس کرسکتا ہے اور ناہی سن سکتا ہے جس کی ایک اچھی مثال (Electromagnetic-Rays) کی ہے جو کہ انسان کے لئے اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک مفید شے ہے Wi-fi اور Bluetooth جیسی ٹیکنالوجیوں اور Mobile phones کے ذریعہ انسان کسی دوسرے انسان کو اپنی آواز، تصاویر، ویڈیوز، ٹیکسٹ اور دیگر ڈیٹا میلوں دور کے فاصلے تک اسی وقت میں پہنچا سکتا ہے ان سب ٹیکنالوجیوں میں یہی چیز استعمال ہوتی ہے (جو کے نا تو دکھائی دیتی ہے نا سنائی دیتی ہے اور نا ہی محسوس ہوتی ہے لیکن اس کا وجودحق ہے) اور یہ اسی دنیا کی چیز ہے تو ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ فرشتے، جنات ان کا تعلق عالم غیب سے ہے جو کے دکھائی،سنائی نہیں دیتے یا آخرت، دوزخ اور جنت جس تک انسان اس زندگی میں نہیں پہنچ سکتا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کا وجود نہیں ہے بلکہ یہ تمام چیزیں حق ہیں اور ان کا وجود حق ہے اور یہ عالم مادی اور عالم غیب اور تمام جہان اللہ نے بنائے ہیں اور یہ تمام جہان اللہ کی رسائی اور قابو میں ہیں۔

0 Comments